تازہ تر ین

پی ایچ اے میں میگاکرپشن، انکوائری ٹھپ،ڈیلی ہیڈملازمین کے گھروںکے چولہے ٹھنڈے

لاہور(عامر رانا /خصوصی نامہ نگار)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی 1 سو 23 پارکوں میں بوگس بھرتیوں کے دوران ملازمین کی تعیناتی کے نام پر تنخواہوں اور مراعات کی مد میں 5 کروڑ روپے کے اضافی فنڈ حاصل کرنے کے انکشاف کے بعد ہونے والی انکوائری کو دبا دیا گیا ،بدترین مالی بحران سمیت فنڈز کے بے دریغ استعمال پر گذشتہ 10 سالوں سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی آڈٹ نہ ہوسکا ،4 سو ملازمین کو مالیوں ،چوکیداروں اور نائب قاصد کی مستقل بھرتیوں کی مد میں جعل سازی کرتے ہوئے روزانہ کی اجرت پر ملازمین رکھنے لگے ۔ذرائع کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے )کی جانب سے ضلع بھر کے تفریحی پارکوں کے علاوہ مختلف سکیموں اور علاقوں میں موجود پارکوں کے ساتھ گرین بیلٹوں پر کام کرنے کیلئے گذشتہ 7 سال کے دوران بھرتیوں کے دوران مختلف شعبوں میں 4 سو بوگس بھرتیاں کی گئیں جہاں 1 سو سے زائد تفریحی پارکوں میں مالیوں کی بھرتیوں کے دوران ڈیلی ویجز کو بھرتی کیا گیا جہاں انہیں روزانہ کی بنیاد پر اجرت دے کر ان کے کاغذات میں مستقل بھرتی کا تقرر کرکے انہیں تنخواہوں اور دیگر مراعات کو استعمال کیاجانے کا انکشاف ہوا تو ایل ڈی اے کے اس شعبہ میں ہلچل مچ گئی جہاں وسیع پیمانے پر انکوائری کی گئی تو پارکوں کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی بوگس بھرتیوں کا انکشاف ہوا جس میں نائب قاصد اور چوکیدار وں کی نئی بھرتی کا انکشاف ہوا تاہم پی ایچ اے میں 4 ملازمین کی بوگس بھرتیوں کے خلاف ہونے والی انکوائری کو سیاسی دباﺅ کے باعث دبا نے کی کوشش کی جارہی ہے ،دوسری جانب ڈیلی ویجز ملازمین کو روزانہ کے حساب سے دی جانے والی اجرت بھی تاخیر کا شکار ہے جس کے باعث ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت شروع ہو گئی ہے جبکہ اس کے برعکس ریگولر تعینات اہلکاروں کو مراعات کے ساتھ بروقت ادائیگی کردی جارہی ہے جبکہ گھوسٹ ملازمین کے نام پر بھی ماہانہ لاکھوں روپے بروقت کاٹ کر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین بے بسی کے باعث ڈائریکٹر جنرل تک شکایات بھی نہیں سکتے جبکہ ڈائریکٹر جنرل کو پی ایچ اے کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کے حوالے سے تمام تر صورت حال سے آگاہ ہیں اور دوسری طرف ورکرز یونین بھی یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں اورگھوسٹ ملازمین کے حوالے سے تمام تر حقائق جاننے کے باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain