تازہ تر ین

کیا آپ کو بھی فوج سے پیار ہے ؟صحافی کے سوال پر مریم نواز کا حیران کن جواب

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اداروں کے مابین باہمی احترام ہونا چاہیے اور ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے تو بہت اچھا ہوتا ہے۔لاہور حلقہ این اے 120   گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حلقے میں ترقیاتی کام جس طرح ہونے چاہیے تھے اب ایسے ہی ہوں گے، اس حوالے سے خود چیزوں کی سرپرستی کروں گا۔نوازشریف کی وطن واپسی کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں اور اس کے لیے وہ چل پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پہلے سے متحرک ہے اور اس کے خلاف جو کچھ ہورہا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ (ن) لیگ سب سے زیادہ متحرک ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2018 میں نوازشریف وزیراعظم ہوں گے، ہم سب ان کی قیادت میں متحد ہیں، شریف خاندان میں اختلافات کی توقع رکھنے والوں کو مایوسی ہو گی۔(ن) لیگ کی رہنما نے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ ہم میں کوئی اختلاف ہو لہٰذا ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، 30 سال سے اختلافات کی باتیں سنتی آرہی ہوں، حمزہ شہباز میرا چھوٹا بھائی ہے، ان سے بھی کوئی اختلاف نہیں۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ پاک فوج ہماری حفاظت کی جنگ لڑتی ہے اور ہماری حفاظت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کاباہمی احترام ہونا چاہیے، اگر ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے تو بہت اچھا ہوتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نااہلی کے بعد بھی نوازشریف سیاست کا محور ہیں، یہ دنیا میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے، یہاں نااہلی پہلے ہوئی اور کیسز بعد میں چلے ہیں، پہلے سزا دی گئی اور ثبوت بعد میں ڈھونڈے جارہے ہیں جب کہ ثبوت وہ ڈھونڈ رہے ہیں جنہیں ثبوت مل نہیں رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پراسس چلا ہے انصاف کی امید نہیں رکھنی چاہیے جب کہ سپریم کورٹ نے خود یہ بات کی تھی نیب وفات پاچکا ہے، نیب اب دوبارہ زندہ کیسے ہوگیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی اگر چاہتی ہے مجھے کوئی کردار ملے تو میں اس پر عمل کروں گی تاہم اگلاالیکشن لڑنے کی پیشگوئی ابھی نہیں کرسکتی یہ پارٹی فیصلہ کرے گی یہ  قیادت فیصلہ کرے گی کہ مجھے الیکشن لڑنا چاہیے یا نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی جب کہ عمران خان کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے تو میں کیا کرسکتی ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain