تازہ تر ین

فرد جرم کے بعد نواز شریف کا غصہ عروج پر ۔۔۔ججوں کے متعلق جو کہا جا ن کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے بھاگنا تھا وہ بھاگ چکے ،میں احتسابی عمل سے بھاگنے والا نہیں ،عدالتوں کا پہلے بھی سامنا کیا اور آئندہ بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے جب کہ موجودہ حالات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے،آج ہماری وجہ سے عدلیہ آزاد ہے ،عوام کے پاس جارہا ہوں، جگہ جگہ لوگوں کو بتاں گا کہ کیسے ترقی کرتے پاکستان کو پٹری سے اتارا گیا؟۔ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ،کل سنایا جائے گا تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ اسلام آباد سے مری روانگی سے قبل اور احتساب عدالت میں پیشی کے بعد وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق اور دیگر جماعتوں کے رہنماں سے ملاقاتیں کیں جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔پارٹی رہنماں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ نام نہاداحتسابی عمل سے بھاگنے والانہیں،جن لوگوں نے بھاگناتھاوہ بھاگ چکے،میں اپنے خلاف تمام مقدمات کاسامناکروں گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرا ضمیرمطمئن ہے،کوئی غلط کام نہیں کیا، ماضی میں بھی ایسی انتقامی کارروائیوں کاسامناکیا،اب بھی کروں گا۔ان کا کہناتھا کہ ہم قانون کااحترام کرتے ہیں،اسی لئے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں،7 سال کی جلاوطنی بھی عوام سے رشتہ نہ توڑسکی،ساتھ کھڑے رہنے پرپارٹی ارکان کاشکریہ اداکرتاہوں۔نوازشریف کا کہناتھا کہ ہمیشہ آئین اورقانون کی بالادستی کی بات کی،عام انتخابات میں ایک بارپھرسرخروہوں گے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیشہ حق کا ساتھ دیا، ہماری وجہ سے آج عدلیہ آزاد ہے لیکن سمجھ سے بالاتر ہے کہ عدلیہ غیر جمہوری حکمرانوں کو ویلکم کرتی ہے، عدلیہ آمروں کو قانونی تحفظ اور آئین میں ترامیم کی اجازت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ کس چیز کی سزا دی گئی؟ ترقی کرتے ملک کو غیر مستحکم کردیا گیا، عوام کے پاس جارہا ہوں، جگہ جگہ لوگوں کو بتاں گا کہ کیسے ترقی کرتے پاکستان کو پٹری سے اتارا گیا؟ توقع ہے کہ عدالتوں سے انصاف ملے گا ۔واضح رہے کہ احتساب عدالت شریف خاندان کے خلاف تین نیب ریفرنسز کی 10 سماعتیں کرچکی ہے جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 4 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے ہیں ۔سابق وزیراعظم نوازشریف رات مری میں گزارنے کے بعد کل بدھ کے روز احتساب عدالت میں پھر پیش ہوں گے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain