تازہ تر ین

جسٹس کھوسہ بارے ن لیگی بڑوں نے سر جوڑ لیے، اھم ترین خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ‘ ایجنسیاں) سپریم کورٹ کا سہ رکنی بنچ آج حدیبیہ پیپرمل ریفرنس کے بارے میں اپیل کی سماعت کرے گا۔ اس بنچ کی سربراہی جسٹس آف سعید کھوسہ کریں گے جبکہ اس میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔ اس کیس کے سلسلے میں نیب نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔ عدالت عظمیٰ اس بارے میں فیصلہ کرے گی کہ کیس کو دوبارہ کھولا جا سکتا ہے یا نہیں۔ دریں اثنا ایک نجی ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ شریف خاندان کے وکلا بنچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی شمولیت کو چیلنج کریں گے۔ اس سلسلے میں درخواست کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ تیاری کے سلسلے میں پنجاب ہاﺅس میں وکلا کی ٹیم کا ایک اجلاس ہوا جس میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی، مصطفی رمدے اور خواجہ حارث نے شرکت کی۔ وکلا میں مشاورت کے بعد طے پایا کہ جسٹس کھوسہ پاناما کیس میں نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف فیصلہ دے چکے ہیں اس لئے انہیں حدیبیہ پیپر مل کیس سے ہٹا دیا جائے۔ حدیبیہ پیپر کیس ری اوپن ہونے سے مسلم لیگ نواز آج بنچ پر اعتراض اٹھانے کے لئے درخواست دائر کرے گی ۔ معلومات کے مطابق مسلم لیگ کے صدر نواز شریف نے شہباز شریف سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کے حوالے سے جو بنچ بنایا گیا ےہ وہ اس سے قبل پانامہ پیپر پر ان کے خلاف فیصلہ دے چکا ہے اور اب انہیں مزید توقع نہیں کہ انہیں انصاف مل سکے۔ دونوں بھائیوں کے باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ اعتراض درخواست سوموار کو دائر کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اپنی قانونی ٹیم کو درخواست تیار کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain