تازہ تر ین

”وزیر خزانہ کی چھٹی“۔۔۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اسحاق ڈار کی اہم ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بیماری کے باعث وزیراعظم سے چھٹی کی درخواست کردی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار گزشتہ کئی دنوں سے لندن میں موجود ہیں، گزشتہ دنوں ان کے مستعفی ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار بدستور وزیر خزانہ ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا ہے جس میں بیماری کے باعث چھٹی کی درخواست کی گئی ہے۔اسحاق ڈار کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں وزیر خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کو خط لکھنے سے پہلے پارٹی صدر نوازشریف کو اعتماد میں لیا۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جبکہ مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے وزیر خزانہ کو مفرور قرار دیتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا ہےکہ ان کے مؤکل دل کے عارضے میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے سلسلے میں ہی وہ لندن میں موجود ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain