تازہ تر ین

کامران نے کیو یز ٹور میں واقع ملنے کی آس لگالی

کراچی (نیوزایجنسیاں) قومی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ نیشنل ٹی 20کپ سمیت دیگر ڈومیسٹک ایونٹس میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے باعث سلیکٹرزمیری طرف بھی متوجہ ہونگے اوردورہ نیوزی لینڈکےلئے منتخب کرنے کےلئے غورکریں گے۔پوری امید ہے کہ گرین شرٹس نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ماہ سے ہونے والی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کامیابی حاصل کرلیں گے۔ ایک گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہر کرکٹر کی طرح وہ بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کی نمائندگی کیلئے پرامید ہیں اور اب گیند حتمی فیصلے کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کے کورٹ میں ہے۔ انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی جیت کر قومی ٹیم نے ثابت کیا کہ یہ کسی بھی حریف کو ان کے ہوم گراو¿نڈ پر بھی شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہے اور اگر گزشتہ گیارہ سیریز میں پاکستان نے کیویز کیخلاف صرف دو سیریز جیتی ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس بار بھی نتائج ویسے ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ کافی مضبوط اور اس کے جوش و ولولے سے بھرپور نوجوان کھلاڑیوں میں کچھ کر دکھانے کی بھوک بھی نظر آتی ہے۔ قومی وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد پاکستان ٹیم کی عمدگی سے قیادت کر رہے ہیں اور اس کڑے امتحان میں بھی سرخرو ہونے کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسان نہیں ہوں گی جہاں میزبان ٹیم کافی خطرناک حریف ثابت ہو گی لیکن امید ہے کہ گرین شرٹس قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد سے پاکستان کا مورال بلند ہے اس مشکل سیریز میں بھی کامیابی ان کا مقدر بنے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain