تازہ تر ین

سرینا ولیمز آئی لینڈ نے نئی دہلی ٹیسٹ بچا لیا

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، تین میچوں کی سیریز 1-0 سے بھارت کے نام رہی، سری لنکن ٹیم نے میچ کے پانچویں اور آخری روز 410 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 299 رنز بنائے، دھانن جایا ڈی سلوا اور روشن سلوا نے مشکل وقت میں ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو شکست سے بچایا بلکہ بھارت کی جیت کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا، دھانن جایا 119 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ روشن سلوا 74 اور ڈکویلا 44 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ویرات کوہلی میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ دہلی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکن ٹیم نے 31 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے فتح کیلئے مزید 379 رنز درکار تھے، دن کے چھٹے اوور میں جدیجہ نے اینجلو میتھیوز کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، 35 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد دھانن جایا ڈی سلوا اور کپتان دنیش چندیمل نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ میں 112 قیمتی رنز جوڑ کر سکور 147 تک پہنچا دیا، یہاں پر ایشون نے چندیمل کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، چندیمل 36 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، اس کے بعد دھانن جایا نے روشن سلوا کے ساتھ مل کر سکور 205 تک پہنچایا کہ یہاں پر دھانن جایا 119 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، اس موقع پر نیروشن ڈکویلا نے روشن سلوا کا ساتھ دیا، دونوں نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور دن ختم ہونے تک کوئی نقصان نہ ہونے دیا، آخری روز جب کھیل ختم ہوا تو آئی لینڈرز نے 5 وکٹوں پر 299 رنز بنائے تھے، اسطرح دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا، روشن سلوا 74 اور ڈکویلا 44 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، جدیجہ نے 3 ایشون اور شامی نے ایک، ایک وکٹ لی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain