تازہ تر ین

”حکومت کیلئے نئی مصیبت کھڑی “ حکومت کے خلاف تحریک۔۔تمام سیاسی جماعتیں ڈٹ گئیں

لاہور‘ اسلام آباد (نیااخبار رپورٹ) پیر حمید الدین سیالوی نے وعدہ خلافیوں اور رانا ثناءاللہ کے استعفے نہ دینے پر ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا جبکہ 15 ارکان کے استعفے بھی تیار کرلئے گئے جبکہ مذہبی‘ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے بھی ایکا کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ ہم نے فیصل آباد میں جلسے کی درخواست دے دی ہے۔ 10 دسمبر کو فیصل آباد میں ختم نبوت کنونشن میں ن لیگ کے 15 ارکان اسمبلی استعفے دیں گے۔ دوسری جانب خواجہ نظام الدین سیالوی نے کہا کہ انہیں نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت پر اعتماد ہے لیکن اپنا استعفیٰ خواجہ حمید الدین سیالوی کو جمع کرادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہمارا ن لیگ سے کوئی تعلق نہ ہوگا۔ لائحہ عمل کا اعلان جلد کریں گے۔ دریں اثنا عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ایک بار پھر دھرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہ کارکن تیار ہیں وہ کسی بھی وقت کال دے سکتے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کی مصدقہ کاپی نہیں مل سکی تاہم حکومت کی جانب سے دی گئی رپورٹ کی کاپی کا بغور مطالعہ اور مشاہدہ کیا ہے۔ آج ہمارے وکلاءاور کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہے جس میں اصل رپورٹ آنے پر تقابلی جائزہ لیاجائے گا۔ ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے گزشتہ روز پاکستان عوامی کے قائد طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے جسٹس باقی نجفی رپورٹ کے پبلک ہونے پر بھی تبادلہ خیال کیا دریں اثنا پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف دھرنے کی دھمکی دے دی۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کا جلسہ ناکام بنانے کیلئے ہمارے قافلوں کو روکا۔ حکومت کا یہی وطیرہ رہا تو ہم بھی دھرنوں پر مجبور ہوجائیں گے۔ علاوہ ازیں سانحہ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب حکومت پر دباﺅ بڑھانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا آغاز کردیا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے گولی چلانے کا حکم وزیراعلیٰ کی ہدایت پر دیا گیا۔ جسٹس نجفی کمیشن رپورٹ کے بعد شہبازشریف فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہوں۔ ان کے خلاف فوجداری مقدمہ چلنا چاہئے جبکہ رانا ثناءاللہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ ہم طاہر القادری کے ساتھ ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شفقت محمود نے کہا ماڈل ٹاﺅن سانحہ میں سارا قصور وزیراعلیٰ پنجاب اور رانا ثناءاللہ کا ہے۔ ساری انگلیاں شہبازشریف کی طرف اٹھ رہی ہیں۔ آپریشن کا مقصد تشدد کے ذریعے عوای تحریک کے کارکنوں کو روکنا تھا۔ آئی ایس آئی کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر سے فائرنگ نہیں ہوئی۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا نوازشریف‘ مریم نواز‘ کیپٹن صفدر کی آنی جانیوں سے ملک میں تشویش بڑھ رہی ہے۔ شریفوں کو ہتھکڑیاں نہیں لگائی جاتیں توچھوٹی موٹی چوری اور کرپشن کرنے والوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے ک کیا جواز بجتا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید نے شہبازشریف اور وزیرقانون رانا ثناءاللہ کے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ باخبر حکومتی ذرائع نے کہا کہ ملک کے اعلیٰ سول خفیہ ادارے نے حکومتی عہدیداروں کو بڑے پیر صاحبان‘ گدی نشینوں‘ عوامی تحریک‘ تحریک انصاف‘ ہم خیال مذہبی جماعتیں اور قومی سیاسی جماعتوں پر مشتمل گرینڈ اپوزیشن الائنس بننے کا اشارہ دے دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain