تازہ تر ین

اسپاٹ فکسنگ کیس: ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے قومی ٹیم کے اوپنر ناصر جمشید پر کرکٹ کھیلنے کی ایک سال کی پابندی لگادی۔پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ناصر جمشید کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ایک سال کے لئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادی۔پی سی بی کے مطابق ناصر جمشید پر عدم تعاون کی شق پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی جب کہ ان پر اینٹی کرپشن کوڈ کی 2 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔خیال رہے کہ پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے 24 نومبر کو ناصر جمشید کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں شرجیل خان، محمد عرفان، خالد لطیف، ناصر جمشید اور سلمان بٹ کا نام سامنے آیا تھا جنہیں بعدازاں معطل کردیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain