تازہ تر ین

انتہا پسند مودی کے ملک کے صحافی چور نکلے خبر نے تہلکہ مچادیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کے ساتھ لندن کے دورے پر گئے صحافیوں نے بھارت کی عزت خاک میں ملادی اور کھانے کے دوران ہوٹل کے چاندی کے چمچے چرانے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئی۔آو¿ٹ لک کی ایک رپورٹ کے مطابق بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی اِن دنوں لندن کے دورے پر ہیں، اس موقع پر ان کے ساتھ گئے ہوئے ایک بنگالی اخبار کے رپورٹر نے کانفرنس ہال میں کھانے کے دوران میز پر سے ایک چمچ اٹھایا اور اپنی جیب میں منتقل کردیا۔اس حرکت سے دیگر صحافی بھی ‘متاثر’ ہوئے اور انہوں نے بھی چاندی کے چمچ اٹھا کر اپنی اپنی گود میں موجود بیگوں اور پرس میں رکھ لیے۔لیکن ان صحافیوں کو شاید یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کی چوری ہوٹل میں لگے خفیہ سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہورہی ہے۔جب ہوٹل کے سیکیورٹی عملے نے اس واقعے کی نشاندہی کی تو زیادہ تر صحافیوں نے چاندی کے برتن واپس کردیئے لیکن ایک صحافی نے یہ ماننے سے ہی انکار کردیا کہ انہوں نے ایسی کوئی حرکت کی ہے، حالانکہ کیمرے میں ان کا یہ ‘کارنامہ’ بخوبی ریکارڈ ہوچکا تھا۔ہوٹل انتظامیہ نے بھارتی صحافیوں سے چمچے برآمد کرکے 50 پاو¿نڈ جرمانہ بھی عائد کیا۔رپورٹ کے مطابق ممتا بینرجی کے ساتھ دورہ لندن پر گئے ہوئے تمام صحافی ‘سینئر ایڈیٹرز’ تھے، جنہیں ان کے اداروں نے وزیراعلیٰ بنگال کے اس اہم دورے کے سلسلے میں لندن بھیجا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain