تازہ تر ین

شہباز شریف کو لاہور میں نا مکمل ہسپتال کے افتتاح پر مبارکباد دیتا ہوں

حیدرآباد،سیہون شریف (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی یتیموں کے ٹولے نے صرف وزیروں، مشیروں اور پیٹ پرستوں کی بھرتی کی، اس کے علاوہ ان کے حصے میں کچھ نہیں آیا۔ ہماری منزل ترقی یافتہ، خوش خال سندھ اور مستحکم پاکستان ہے۔ دلوں کو جوڑنا پیپلز پارٹی کی روایت ہے اور اسی روایت کے تحت ہم پورے پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود لوگ پوچھتے ہیں کہ سندھ حکومت نے کیا کام کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سیہون میں این آئی سی وی ڈی اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیہون شریف انسانیت کے لیے ایک پناہ گاہ ہے، پوری دنیا سے لوگ یہاں آتے ہیں اس لئے صحت کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے اور ترجیحی بنیادوں پر امراض قلب کا اسپتال قائم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے نانا اور والدہ نے اپنی زندگی ہمیشہ صحت کے شعبے میں صرف کی ہے ، میری بھی کوشش ہے کہ سندھ میں رہنے والا ہر شخص خوش حال ہو۔بلاول بھٹو نے کہا کہ دلوں کو جوڑنا پیپلز پارٹی کی روایت ہے اور اسی روایت کے تحت ہم پورے پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں ، لیکن اس کے باوجود لوگ پوچھتے ہیں کہ سند ھ حکومت نے کیا کام کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ دل کا علاج صرف امیر آدمی ہی برداشت کرسکتا تھا لیکن پی پی نے غریبوں کیلئے دل کا علاج مفت کردیا ہے، جس کی مثال آج آپ کے سامنے موجود ہیں ۔چیئرمین پی پی پی نے اعتراف کیا کہ سندھ میں اتنے کام ہونے کے باوجود آج بھی مسائل موجود ہیں مگر ہم سندھ کی ترقی کیلیے اپنی کمٹمنٹ پر سو فیصد قائم ہیں، ہماری منزل ترقی یافتہ،خوشخال سندھ اور مستحکم پاکستان ہے۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 6لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا اور امراض قلب کے علاج کو عام آدمی کی دسترس میں پہنچایا، مہنگے علاج کرانے پر سندھ میں ایک روپیہ بھی نہیں لگتا، گزشتہ 3 برس میں این آئی سی وی ڈی کی صورتحال میں بہت تبدیلی آئی ہے اور آج یہ اسپتال دنیا میں امراض قلب کا سب سے بڑا اسپتال ہے، دنیا بھر میں صرف ڈھائی سو سائبر نائف مشین ہیں جن میں سے ایک سندھ میں بھی ہے۔چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ حکومت نے جو کام کئے ان کی مثال نہیں ملتی لیکن پھر بھی کہا جاتا ہے کہ صوبائی حکومت نے کچھ نہیں کیا، میں کہتا ہوں کہ پاکستان کی آزادی کے بعد اگر انسانوں کی ترقی کے لیے کسی نے کام کیا تو وہ صرف پیپلزپارٹی ہے، سیاسی یتیموں کےٹولے نے تو صرف من پسند وزیروں، مشیروں اور پیٹ پرستوں کی بھرتی کی اس کے علاوہ ان کے حصے میں کچھ نہیں آیا، شہباز شریف نے لاہور میں ایک نامکمل اسپتال کا افتتاح کیا جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ اس نامکمل اسپتال کو بھی پیپلزپارٹی ہی مکمل کرے گی۔ انہوں کہا کہ سندھ میں بہت کام ہوئے لیکن اس کے باوجود آج بھی مسائل ہیں جس کا اعتراف کرتے ہیں لیکن ان کے حل کے لیے ہماری نیت پر شک نہیں کیاجاسکتا۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved