تازہ تر ین

شاہ زیب قتل کیس میں نیا موڑ

کراچی(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سول سائٹی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے شاہ زیب قتل کیس کے مبینہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی سزائیں کالعدم قرار دینے اور کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کیے جانے کے بعد سیشن کورٹ نے شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔شاہ زیب قتل کیس: عدالتی حکم پر شاہ رخ جتوئی کو ضمانت پر رہا کردیا گی۔ سول سوسائٹی نے کیس میں سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے فیصلے اور اس کے نتیجے میں ملزمان کی رہائی کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیلنج کیا گیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے شاہ زیب قتل کیس کی اپیل 6 جنوری کو اسلام آباد طلب کی تھی جس کے بعد آج اپیل سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شاہ زیب قتل کیس پر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سول سوسائٹی کی اپیل سنی جو سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔شاہ زیب قتل کیس: عدالت نے صلح نامے کی تفصیلات طلب کرلیںچیف جسٹس پاکستان نے مبینہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت سراج تالپور، سجاد تالپور اور مرتضیٰ لاشاری کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اس حوالے سے وزارت داخلہ کو تمام ایئرپورٹس کو ہدایت نامہ بھیجنے کا حکم دیا دیا۔عدالت عظمیٰ نے کیس کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جون 2013 میں اس مقدمہ قتل کے مبینہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج علی تالپور کو سزائے موت اور دیگر ملزمان بشمول گھریلو ملازم غلام مرتضٰی لاشاری اور سجاد علی تالپور کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain