تازہ تر ین

پی ایس ایل : شائقین کے دل زور زرور سے دھڑکنے لگے

دبئی(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن شروع ہونے میں صرف 3 دن باقی رہ گئے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے میدانوں میں ایک بار پھر چھکے چوکوں کی برسات ہو گی ، وکٹیں اڑیں گی ، تالیاں بجیں گی اور شور مچے گا ۔بڑے مقابلوں کے لیے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے دبئی میں ڈیرے ڈالنا شروع کر دیے ۔ ایونٹ کا آغاز 22 فروری سے ہو گا ۔ ٹورنامنٹ میں پہلی بار چھ ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی ۔ پہلے روز پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا ۔بڑے ایونٹ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے ۔ 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں شیڈول دو پلے آف میچز کیلیے ایک ہزار والے ٹکٹس ختم ہونے کی وجہ سے شائقین مایوسی کا شکار ہیں ۔کراچی میں 25 مارچ کو ہونے والے فائنل کے ٹکٹ یکم مارچ سے دستیاب ہونگے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain