تازہ تر ین

نام امیتابھ بچن ، 200 فلموں میں کام کیا, قد 6 فٹ 2 انچ , بگ بی نے سی وی پیش کر دی

ممبئی(ویب ڈیسک)بولی ووڈ کے شہنشاہ امیتاتبھ بچن نے دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے کے لیے اپنی سی وی پیش کردی۔بولی وڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن پانچ دہائیوں سے فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں وہ رومانس، ایکشن اور کامیڈی میں یکساں مہارت رکھنے والے اداکار ہیں اور مشہور ٹی وی پروگرام کی میزبانی بھی بڑی کامیابی سے کر رہے ہیں وہ سماجی رابطے کی ویب سایٹس پر بھی اپنے مداحوں سے جڑے رہتے ہیں۔بزلہ سنجی اور مزاح امیتابھ بچن کے مزاج کا لازمی حصہ ہیں جس کا رنگ جہاں ا±ن کی اداکاری میں نظر آتا ہے وہیں سماجی رابطے کی ویب سایٹس پر ان کے خیالات میں بھی جھلکتا ہے جس کا عملی مظاہرہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں بھی کیا جس میں انہوں نے دراز قد ہیرو کے متلاشی ہدایت کاروں کی مشکل حل کرنے کے لیے اپنی ” سی وی “ پیش کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain