تازہ تر ین

شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میںواپسی کیلئے رضامند

کراچی(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے رضامند ہو گئے ہیں۔انہوں نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں 31 مئی کو لارڈز کرکٹ گرانڈ پر ویسٹ انڈیز اور ریسٹ آف دی ورلڈ کے درمیان فنڈ ریزنگ میچ میں کھیلنے کا موقع مل جائے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں اس میچ کی تفصیلات کا زیادہ علم نہیں لیکن انہیں اس میں شرکت کی دعوت دی گئی تو وہ اسے قابل غور سمجھیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے اس میچ کو انٹرنیشنل اسٹیٹس دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمع ہونے والا فنڈ ویسٹ انڈیز میں طوفان سے متاثرہ گرانڈز کی بحالی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 2016میں آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے بعد شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain