تازہ تر ین

دبئی سے کراچی منتقل تفتیش شروع

لاہور(کرائم رپورٹر) انڈر ورلڈ ڈان عابد باکسر کی انٹرپول کے ذریعے وطن واپسی کے بعد پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کی نیندیں اڑ گئیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق عابد باکسر کو دبئی سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جس سے تفتیش میں سابق شہید وزیر داخلہ پنجاب کرنل(ر) شجاع خانزادہ پر ہونے والے خودکش حملے اور اس کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارے جانے کے ساتھ ساتھ پنجاب میں سیاسی شخصیات سے مراسم کے حوالے سے بھی اہم انکشافات کی توقع ہے اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں انڈر ورلڈ ڈان عابد باکسر کا ایک منظم نیٹ ورک موجود ہے اور اس کے قریبی ساتھیوں میں کئی بدمعاش رسہ گیروں کے نام شامل ہیں جو کہ بیرون ملک مختلف مقدمات پر اس کی رہائش اور دیگر اخراجات برداشت کرتے تھے اور یہ کافی عرصے سے دبئی میں بیٹھ کر پاکستان میں جرائم پیشہ افراد کا منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا، جعلی پولیس مقابلوں میں اپنے سرپرستوں کے مخالفین کو ٹھکانے لگانے کا کام کرنے کے ساتھ ساتھ انسپکٹر عابد باکسر نے شوبز انڈسٹری پر بھی اپنی دھاک جمائی ۔ جس کی وجہ سے کئی شوبز انڈسٹری کی شخصیات اس کے گروپ میں شامل ہو گئیں جبکہ کئی شخصیات نے بیرون ملک اور دوسرے صوبوں کی جانب ہجرت کی اور انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ۔ 2002 میں عابد باکسر کے خلاف تھانہ جوہر ٹاﺅن لاہور میں معروف ڈانسر نرگس پر وحشیانہ تشدد کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے انٹرپول کے ذریعے عابد باکسر کی واپسی اور انصاف کے کٹہرے میں لا کر پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کا نیٹ ورک توڑنے کے حوالے سے معنی خیز خاموشی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔جبکہ عابد باکسر گرفتار،آزاد،دبئی یا پاکستان ، لاہور پولیس کا مکمل طور پر لاعلمی کا اظہار ، عابد باکسر کو ڈی پورٹ کیئے جانے کا کے عربی دستاویزات کا عکس سوشل میڈیا پر گردش کرتا رہا،ایف آئی اے کا بھی عابد باکسر کی گرفتاری سے انکار۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں نامعلوم وجوہات کی بناءپرگزشتہ دنوں اچانک عابد باکسر کا نام ایک مرتبہ پھر سے اس وقت زبان زد عام ہوا جب میڈیا پر یہ خبریں نشر ہوئیں کہ عابد باکسر کو دبئی میں انٹر پول نے گرفتار کر لیا ہے اور اسے پنجاب پولیس کے حوالے کرنے کیلئے پولیس سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن چند ہی روز بعد ایک خبر پھر سے منظر عام پر آئی کہ متعدد مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب سرکی قیمت والے عابد باکسر کو لاہور پولیس کی جانب سے دبئی سے لاہور لانے میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کو دبئی بھیج کر عابد باکسر کو اپنی تحویل میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی دبئی انٹر پول سے تعاون کیا گیا ہے جس وجہ سے اسے انٹر پول نے رہا کر دیا ہے ۔اس کے علاوہ یہ بھی خبریں گردش کرتی رہیں کہ عابد باکسر کا کسی سے لین دین کے حوالے سے چیک ڈس آرنر کا مسئلہ تھا جس پر اسے دبئی پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا اور معاملہ کلیئر ہونے کے بعد اسے رہا کر دیا گیا ۔ ان تمام باتوں کے بعد گزشتہ روز ایک دفعہ پھر عابد باکسر کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے عابد باکسر کی نہ صرف دبئی انٹر پولیس کی جانب سے گرفتاری بلکہ دبئی حکومت کی جانب سے اسے ڈی پورٹ کرکے کراچی بھیجے جانے کی اطلاعات اور ااس حوالے سے ایک عربی تحریر میں دبئی حکومت کی جانب سے ڈی پورٹ کیئے جانے والا ڈاکو منٹ بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتا رہا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پراسکی بیوی اور بیٹا عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کو دبئی امیگریشن کی جانب سے خبر کی تصدیق کی گئی ہے کہ عابد باکسر کو کراچی پہنچا دیا گیا ہے ۔ عابد باکسر کی گرفتاری کے حوالے سے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر قلعہ گجر سنگھ کے اعلی افسران نے قطعی لاعلمی کا اظہار کیا ہے جبکہ اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ انھوں نے کسی عابد باکسر کو گرفتار نہیں کیا ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain