تازہ تر ین

بڑا سیاسی دھماکہ ،قانون کا کھیل شروع ،الیکشن کمیشن نے ن لیگ پر بجلیاں گرا دیں ،سینٹ کیلئے تمام پارٹی ٹکٹس کینسل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ امیدواروں کو ا?زاد امیدوار قرار دیتے ہوئے پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق کی جانب سے جاری کردہ نئے ٹکٹوں کو مسترد کردیا جس کے نتیجے میں بحیثیت سیاسی جماعت (ن) لیگ سینیٹ الیکشن سے ا?و¿ٹ ہوگئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی اور تمام فیصلے کالعدم ہونے کے بعد ان کی طرف سے (ن) لیگ کے سینیٹ امیدواروں کو جاری کردہ ٹکٹوں کے مسئلے پر الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اسی دوران مسلم لیگ (ن) نے اپنے سینیٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کرکے الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان میں جمع کرادیے۔ نئے ٹکٹ مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کے دستخطوں سے جاری کئے گئے تاہم الیکشن کمیشن نے نئے پارٹی ٹکٹ مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ا?زاد قرار دے دیا۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ارکان، سیکرٹری ، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز، ڈی جی لائ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ امیدواروں کی قانونی حیثیت پر غور کیا گیا۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرا?مد کرتے ہوئے ن لیگ کے نمائندوں کو آزاد امیدوار قرار دے دیا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) سیاسی جماعت کی حیثیت سے سینیٹ الیکشن سے ا?و¿ٹ ہوگئی۔یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت سے نکال دیاذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں 4 ا?پشنز پر غور کیا گیا۔ کمیشن نے سینیٹ انتخابات کو ملتوی کرنے، ن لیگ کے امیدواروں کو آزاد امیدوار قرار دینے، نیا پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے وقت دینے اور امیدواروں کی قانونی حیثیت پر سپریم کورٹ سے رہنمائی لینے کے ا?پشنز پر غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن تمام آپشن پر غور کرکے ن لیگ کے امیدواروں کو آزاد امیدوار قرار دینے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی پارٹی صدارت کالعدم قراردینے کے بعد نوازشریف کے بطور پارٹی صدر تمام فیصلوں بشمول سینٹ انتخابات کے امیدواروں کی نامزدگی کالعدم ہوگئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain