تازہ تر ین

میگا کرپشن ؟وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ بھی پھنس گئے

اسلام آباد (آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں مبینہ طور پر بدعنوانی اور قوائد ضوابط کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ اور ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیر ا کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں مبینہ طور پر بدعنوانی اور قوائد ضوابط کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اور ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر گنجیر ا کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔ شکایت کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے مختلف شعبہ جات میں مبینہ بدعنوانی خصوصاً گزشتہ چارسالوں میں مختلف نئے پراجیکٹس جن میں نارووال سپورٹس سٹی، لیاقت جمنیزیم ، مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز کو مالی گرانٹس اور بیرون ملک وزراء، سیکریٹریز، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ میں قواعد کے خلاف تقرریاں ، ملک کے مختلف اسٹیڈیمز کی فنڈز کے باوجود ناگفتہ بہ صورتحال اور ان کی دیکھ بھال کے فنڈز میں مبینہ طور پر خوربرد کے علاوہ کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے عملی ٹریننگ کی بجائے مبینہ طور پر کاغذی کیمپس کا انعقاد اور مختلف کھیلوں کے سامان کے نام پر جاری فنڈز میں خرد برد اور بدعنوانی کی شکایات شامل ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے بلوچستان اسمبلی کی رکن انیتہ عرفان کے خلاف مبینہ طور پر کرسچین ویلفیئر ہاﺅسنگ سوسائٹی ، بشیر آباد کوئٹہ کے پلاٹس کو دھوکہ دہی کے ذریعے غیر مستحق میسحوں کو دینے کی شکایت کی جانچ پڑتال کا ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان کو حکم دیا ہے اور قانون کے مطابق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain