تازہ تر ین

نگران حکومت۔۔۔؟

لاہور(حسنین اخلاق)پاکستان میںعام انتخابات قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آتی جارہی ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں میں اس حوالے سے ابھی سے مشاورت کا سلسلہ ، آئندہ الیکشن اور نگران حکومت کے قیام سے متعلق جوڑ توڑ شروع ہو چکا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو احساس ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمان میں موجود قائدین اس پر عوامی طور پرباہمی مشاورت کریں ۔اس سے پہلے ملک کی مجموعی سیاسی حالات کے پیش نظر پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی سطح پر حکمران جماعت سے مشاورت سے انکارکرتی رہی ہے مگر اب آئنی طور پر صورتحال کا تقاضہ ہے کہ قائد ایوان شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ملاقات کریں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے سید خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کے لیے عوام سے نام مانگ رکھے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جو بھی اچھے نام ہیں وہ بتائے جائیں تا کہ ہم مشاورت میں ان پر بھی غور کر سکیں۔ نگران وزیراعظم کے لیے وزیراعظم کے ساتھ مشاورت ابھی شروع نہیں ہوئی ہماری کوشش ہو گی کہ بہترین نگران وزیراعظم سامنے لایا جائے۔جبکہ اس حوالے سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی کچھ روز پیشتر اپ خیالات کا اظہار کرچکے ہیں ان کے مطابق نگراں وزیر اعظم اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نامزد کیا جائے گا،جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھائے گا۔ موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہونے سے ایک ماہ قبل نگراں وزیر اعظم کے لیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کا عمل شروع کیا جائے گا،ابھی تک اپوزیشن لیڈر سے اس سلسلے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے تاہم میرے ذہن میں کچھ اچھے نام موجود ہیں۔دوسری طرف صوبے بھی نگران حکومتوں کے حوالے سے مرکز کی جانب دیکھ رہے ہیں جہاں یہ عمل شروع ہونے کے بعد صوبائی سطح پر بھی وزرااعلیٰ صوبائی اسمبلی میں موجود قائد حزب اختلاف کے ساتھ مل کر نگران وزرا اعلیٰ کے ناموں کو فائنل کرسکیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبوں میں کچھ نام حتمی بھی کئے گئے ہیں لیکن ان کا اعلان مشاورت شروع ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain