تازہ تر ین

(ن) کے نئے صدر سے متعلق سوال پروزیراعظم کا دبنگ جوا ب

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی پارٹی صدارت سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو قبول کرلیا گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی پارٹی قیادت سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو تسلیم کیا گیا ہے تاہم پارٹی نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف ہمارے قائد ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام انتخابات یا ان سے بھی پہلے اپنا جواب خود دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات مقررہ وقت پر منعقد کرنے یا اس میں تاخیر کے حوالے سے فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ پارٹی اس حوالے سے فیصلہ کب کرتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain