لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکار راحت فتح علی خان کے بعد شیر میانداد کی بالی ووڈ میں زبردست انٹری،تین بالی ووڈ فلموں کا میوزک دیں گے۔تفصیلات کےمطابق بین الاقوامی قوال شیر میانداد کا بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر وکرم سندھو کے ساتھ تین فلموں کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔شیر میانداد فلم ” کرسٹل “کا میوزک ترتیب دے رہے ہیں۔ان کے ساتھ میوزک ڈائریکٹر جے دیو اور دلشاد بھی ہیں ۔