تازہ تر ین

توہین عدالت کیس، نہال ہاشمی کا تحریری جواب مسترد، سپریم کورٹ کا 26 مارچ کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کا تحریری جواب مسترد کرتے ہوئے 26 مارچ کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے روبرو نہال ہاشمی توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نہال ہاشمی نے تحریری جواب جمع کرایا جسے سپریم کورٹ نے مسترد کردیا۔ نہال ہاشمی نے عدالت کے روبرو اپنا تحریری جواب پڑھ کر سنایا اور کہا کہ جو کلمات انہوں نے ادا کیے وہ ان کے اپنے ذاتی نہیں تھے بلکہ قیدیوں کی جانب سے ادا کیے گئے تھے، کیا مظلوم قیدیوں کی آواز بلند کرنا گناہ ہے؟۔”بنگالی مولا جٹ“ کے نام سے بننے والی فلم میں نہال ہاشمی کو مرکزی کردار کی دعوتچیف جسٹس نے نہال ہاشمی کو مخاطب کرکے ریمارکس دیے کہ آپ کا جواب آگیا ہے، ہمیں مزید کارروائی آگے بڑھانی ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وہ نہال ہاشمی کے تحریری جواب سے مطمئن نہیں ہیں،


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain