تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ نے علیم خان کو اہم ہدایت جاری کردی

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علیم خان کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے ساتھ انکوائری میں تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے علیم خان کی نیب انکوائری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے آغاز میں پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب نے تین مرتبہ ویژن ڈویلپرز کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا اور تینوں ہی مرتبہ اسے بند کردیا گیا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق 3 مرتبہ بند کردہ انکوائری دوبارہ نہیں کهولی جا سکتی، تاہم نیب کو جب علیم خان کے خلاف کچھ نہیں ملا تو چوتهی مرتبہ انکوائری کهول لی۔علیم خان کے وکیل نے کہا کہ عدالتِ عالیہ بھی بند انکوائری کھولنے کے خلاف حکم امتناع جاری کر چکی ہے۔نیب کے وکیل نے عدالت کے سامنے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ علیم خان ابھی تک ایک مرتبہ بهی انکوائری میں پیش نہیں ہوئے۔علیم خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے علیم خان کی طلبی کے نوٹسز معطل کر رکهے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ نے علیم خان کو نیب حکام سے تعاون کرنے کی ہدایت کی جبکہ نیب حکام کو پی ٹی آئی رہنما کو ہراساں کرنے اور ان کی تضحیک کرنے سے روک دیا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے علیم خان کی طلبی کے خلاف حکم امتناع خارج کرنے کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain