تازہ تر ین

سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کا سب سے بڑا خواب پورا ہوگیا

ممبئی: (ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ پریاپرکاش کا اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ملیالم اداکارہ پریاپرکاش نے کچھ عرصے قبل ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا ان کا سب سے بڑا خواب ہے، اور اب ان کی زندگی کا یہ خواب پورا ہونے جارہا ہے۔ پریا پرکاش اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ”سمبا“ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔اس خبرکوبھی پڑھیں: پریا پرکاش بغیر میک اپ کیسی نظرآتی ہیںمیڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم”سمبا“میں اداکارہ پریا پرکاش کو کاسٹ کرلیا گیا ہے، فلم میں اداکارہ مختصر لیکن اہم کردار ادا کرتی نظرآئیں گی۔ اس کردار کے لئے پریاپرکاش کے ساتھ اداکارہ عالیہ بھٹ، شردھا کپور، جھانوی کپور اور سارہ علی خان کا نام لیا جارہا تھا تاہم پریا اپنی مقبولیت سے باقی تمام اداکاراو¿ں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ کردار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain