تازہ تر ین

ممبئی پولیس نے ادت نارائن کے بیٹے کو گرفتار کرلیا

ممبئی (ویب ڈیسک) ممبئی پولیس نے ادت نارائن کے بیٹے ادتیا نارائن کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادت نارائن کے بیٹے ادتیا نارائن ایک بار پھر قانونی مشکل میں پھنس گئے ہیں، ممبئی کے علاقے ورسوا میں اپنی گاڑی سے رکشے کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور اس میں موجود مسافر زخمی ہوگئے اور اس حوالے سے انہوں نے پولیس سے رپورٹ درج کروائی۔پولیس نے ادتیا نارائن کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا جب کہ ان کا طبی معائنہ بھی کیا گیا آیا وہ گاڑی چلاتے وقت نشے میں تو نہیں اور اگر رپورٹ میں یہ ثابت ہوجائے کہ تو وہ بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔
واضح رہے ادتیا نارائن پہلے بھی کئی بار قانونی مشکل میں پھنس چکے ہیں پچھلی بار انہوں نے رائے پور ایئرپورٹ میں سیکیورٹی اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جس پر چند لوگوں نے ان کی ویڈیو بنائی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

 


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved