تازہ تر ین

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے ہٹادیا گیا

 واشنگٹن(ویب ڈیسک )امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن کو فارغ کر کے سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائک پومپیو کو ذمہ داری تفویض کردی گئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو سبکدوش کر کے مائک پومپیو کونیا وزیر خارجہ مقررکردیا ہے، مائک پومپیو اس سے قبل امریکی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے کے سربراہ تھے جب کہ اُن کی جگہ پہلی مرتبہ کسی خاتون کو سی آئی اے کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔امریکی صدر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہنا تھا کہ  ریکس ٹلرسن کی خدمات پر اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں اب مائک پوم پیو سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داری نبھائیں گے، وہ ایک بہترین خدمات فراہم کریں گے جیسا کہ انہوں نے بطور ڈائریکٹر سی آئی اے  خدمات انجام دی تھیں۔امریکی صدر نے مائک کی جگہ خاتون گینا ہیسپیل کو سی آئی کی کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ سی آئی اے کے عہدے کے لیے ایک خاتون کا انتخاب قابل ستائش ہے جو کہ امریکا میں پہلی بار ہونے جا رہا ہے جس پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain