تازہ تر ین

منافق لوگوں سے دور رہنا چاہتی ہوں‘ ریشم

لاہور(شوبزڈےسک) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ منافق لوگوں سے دور رہنا چاہتی ہوں‘ زندگی میں جتنی شہرت ملی اس کا تصور بھی نہیں کیا لیکن ابھی مزید بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں‘ فلمی اسٹوڈیوز کی ویرانیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ ہم نے فلم انڈسٹری کے وہ دن بھی دیکھے ہیں جو 24 گھنٹے اسٹوڈیوز میں شوٹنگ کا سلسلہ جاری رہتا تھا لیکن آج جب اسٹوڈیوز میں ویرانیاں دیکھتے ہیں۔
تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ منافق لوگوں سے دور رہوں کیونکہ یہ لوگ انتہائی خطرناک ہوتے ہیں اور زندگی میں کامیابی کیلئے ان سے بچنا بھی ضروری ہے۔

 


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved