تازہ تر ین

رائیونڈ میں افسوسناک واقعہ ،ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سے خاتون نے باتھ روم میں بچے کو جنم دیدیا

رائے ونڈ (نامہ نگار) سول ہسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے نتیجہ میں غریب بھٹہ مزدور کی جواں سالہ حاملہ بیوی نے بچے کو باتھ روم میں جنم دیدیا ،بھچوکی پھاٹک کے قریب بھولا بھٹہ خشت پر کام کرنے والا یوسف مسیح رات کے وقت اپنی حاملہ بیوی ندا بی بی کو سول ہسپتال لیکر آیا تو موجود لیڈی ڈاکٹر ثمرہ نے کہا کہ اس کے پیپرز ہورہے ہیں اس لئے اس کے پاس ڈلیوری کرنے کا ٹائم نہیں،اور مریضہ کو چیک کرنے کے بغیر واپس لوٹا دیا ،جبکہ دیگر عملہ نے کہا کہ ابھی ڈلیوری کا وقت نہیں آیا ،جس پر بھٹہ مزدور بیوی کو گھر واپس لے آیا اس دوران وہ واش روم میں گئی تو وہیں پر بچہ پیدا ہوگیا ،ہنگامی طور پر زچہ بچہ کو دوبارہ ہسپتال لیجایا گیا مگر عملہ کو پھر بھی رحم نہ آیا اور ان کو طبی امداد دئےے بغیر لوٹا دیا ،زچہ بچہ تشویش ناک حالت میں خاندان سمیت بے یارومدرگار سراپا احتجاج بن گئے ،لیکن ہسپتال عملہ کے کانوں پر جوں نہ رینگی ،اس وقت زچہ بچہ بھٹہ پر اپنے کوارٹر میں زندگی اور موت کے درمیان جھول رہے ہیں اور انکی صحت کے حالات ان کے مالی حالات کی طرح خراب ہیں،آخری اطلاعات کے مطابق ٹی وی پر خبر چلنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے اور انکوائری ٹیم تشکیل دیدی ہے جو کسی بھی وقت ہسپتال اور غریب بھٹہ مزدور کے کوارٹر میں پہنچ کر صورت حال کا جائزہ لے گی ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain