تازہ تر ین

قصور کے بعد مریدکے میں کمسن بچیوں ،لڑکیوں سے زیادتی کے بعد گھناﺅنے فعل کے انکشافات نے کھلبلی مچادی ، گرفتار درندے نے کتنی زندگیاں برباد کیں ، اعتراف جرم کر لیا

مریدکے (نمائندہ خبریں) مریدکے ایک اور حوا کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر کے لاش سبزی منڈی امیں پھینک دی گئی، پولیس نے ورثہ کی تلاش اور مقدمہ درج کر کے ملزموں کو تلاش کرنے کی بجائے حسب روایت معمولی رپٹ درج کر کے حوا کی یٹی کو سپرد خاک کر دیا تفصیل کے مطابق مریدکے سے ایک عرصہ سے نا معلوم لاشوں کے ملنے کا سلسلہ رک نہیں سکا ایک اور تیس سالہ حوا کی بیٹی کو نا معلوم افراد نے بے رحمی سے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی لاش مریدکے سبزی منڈی میں پھینک دی جس کو پولیس نے تحویل میں لے کر مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا تو پوسٹ مارٹم میں ابتدائی طور پر سنسنی خیز صورتحال سامنے آگئی مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر کے میڈیکولیگل کے مطابق خاتون سے نا معلوم افراد نے بے رحمی سے جسم کے دونوں حصوں سے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد مبینہ طور پر بے رحمی سے قتل کر کے اس کی لاش پھینک دی، اتنی سنگین صورتحال کا مریدکے پولیس نے حسب روایت غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کا نا تو مقدمہ درج کیا اور نہ ہی اس کے ورثاءکی تلاش کرنا گوارا کی شہریوں نے پولیس کی روایتی بے حسی پر ماتم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مریدکے سے ملنے والی نا معلوم لاشوں جن میں کئی بچوں اور بچیوں کی بھی تھیں کی تحقیقات کروائی جائیں کہ ان کے ورثاءیا قاتل ملے یا نہ ملیں ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک جب گزشتہ روز گاو¿ں چوہڑا میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی کمسن ایمان فاطمہ کا ملزم پکڑے جانے کی پریس کانفرنس کر رہے تھے تو اس وقت میڈیا نے جب ان سے خاتون کی ملنے والی لاش اور کئی نامعلوم لاشوں کے ملنے کا سوال کیا تو انہوں نے جواب گول کرتے ہوئے کہا آج صرف ایمان فاطمہ کے متعلق بات کر لیتے ہیں دیگر باتیں پھر کسی اور موقع پر کر لیں گے اس سلسلہ میں جب مریدکے سٹی پولیس سے رابطہ کیا گیا تو تھانہ سٹی کے انچارج انسپکٹر محمد نعیم باجوہ نے بتایا خاتون کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جبکہ اس کی رپٹ درج کی گئی ہے خاتون کا نام سونیا معلوم ہوا ہے اور بلال پارک کے ایک کمرہ میں کرایہ کے مکان میں رہتی تھی جن لوگوں کے پاس کرایہ پر رہتی تھی ان کی درخواست پر رپٹ درج کی ہے اور ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں کہ خاتون کہاں کی رہائشی ہے اس کے والدین کہاں ہیں خاتون کو مالک مکان نے ہی سپرد خاک کیا ہے خاتون سے زیادتی ہوئی کہ نہیں قتل ہے یا کوئی اور وجہ جب پوسٹ مارٹم رپورٹ آئے گی تو مزید جو کاروائی بنتی ہو گی کریں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain