تازہ تر ین

عجیب و غریب حلیہ ،تحریک انصاف کا ایم این اے یہ کیا کر رہا ہے؟

اسلام آباد (ویب دیسک) بجلی کی اووربلنگ کیخلاف تحریک انصاف کے ایم این اے ساجد نواز نے انوکھااحتجاج کیا اور قومی اسمبلی میں بجلی کے بلوں کا ہار اور ٹوپی پہن کر آگئے۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے ان کے اس احتجاج کو ٹوپی ڈرامہ قرار دے دیا اور کہا کہ یہ ملک ان لوگوں کیلئے بنا ہے جو بجلی کے بل ادا کرتے ہیں، ساجد قانون سازہیں،انہیںچوروں کاساتھی نہیں ہوناچاہیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت جاری قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب تحریک انصاف کے ایم این اے ساجد نواز گلے میں بجلی کے بلوں کا ہار لٹکا کرایوان پہنچے، انہوں نے بجلی کے بلوں کی ٹوپی بھی پہن رکھی تھی۔ ایم این اے ساجد نواز نے کہا کہ بجلی کے جعلی بل بھیجے جاتے ہیں ایسے میٹر جو ہیں ہی نہیں ان کے بل بھی بھیجے جاتے ہیں، انہوں نے اپنے گلے میں 2 کروڑ روپے کے بلوں کا ہار پہن رکھا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain