تازہ تر ین

نواز شریف ، مریم کو سزا ۔۔۔؟

لاہور (ویب ڈیسک)جو لوگ نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو 2018ء کے عام انتخابات سے قبل جیل میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں ان کی راہ میں سب سے بڑی آئینی رکاوٹ آئین کے آرٹیکل 45 ہے۔اس رکاوٹ کو صرف اسی صورت عبور کیا جا سکتا ہے جب ممکنہ طور پر احتساب مقدمات کو عبوری انتظام تک گھسیٹا جائے۔ نواز شریف اور ان کے بچوں کیخلاف نیب عدالتوں میں ہونے والے ٹرائل کے میرٹ میں جائے بغیر دیکھیں تو میڈیا اور سیاسی حلقوں میں یہ عمومی قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں کہ نواز، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کرکے انہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔شریف فیملی اور لیگی رہنماؤں کو بھی خدشہ ہے اور وہ اسے ان کیخلاف ایک سازش سمجھتے ہیں۔ تاہم، سیاست میں ان کے مخالفین اور دیگر لوگ سمجھتے ہیں کہ نیب کے پاس ان پر فرد جرم عائد کرانے کیلئے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain