تازہ تر ین

بلوچستان: قلعہ سیف اللہ میںزور دار دھماکہ، ایک شخص جانبحق، 7زخمی،حالت تشویشنا ک

بلوچستان (ویب ڈیسک) قلعہ سیف اللہ میں ایک دھماکے میں کم ازکم ایک شخص ہلاک اور 7زخمی ہو گئے ہیں۔یہ دھماکہ قلعہ سیف اللہ ٹاو¿ن میں جمعرات کی شب اولڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک مکان میں ہوا۔ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ شفقت انور شاہوانی نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے سے گھر بری طرح سے متاتثر ہوا۔انھوں نے بتایا کہ دھماکے میں ایک شخص ہلاکت اور سات افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک تھی جن کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ شفقت انور شاہوانی کا کہنا ہے کہ دھماکہ کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات سے قبل دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔قلعہ سیف اللہ کے پولیس کے ایس ایچ او محمد یوسف نے بھی ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔اس دھماکے کے بارے میں ایسی افواپیں بھی گردش کر رہیں تھیں کہ مکان پر آسمان سے کسی چیز کے گرنے سے دھماکہ ہوا ہے۔ تاہم ایس ایچ او نے ان افواہوں کو مسترد کیا ہے۔ایس ایچ او کے مطابق یہ دھماکہ مکان کے اندر ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ گھر کے اندر کھڑے ٹریکٹر کی ٹرالی سے سامان اتارتے ہوئے ہوا۔قلعہ سیف اللہ کوئٹہ شہر سے ڈیڑھ سو کلو میٹر سے زائد کے فاصلے پر شمال مشرق میں واقع ہے۔ شمال میں اس ضلع کی سرحد افغانستان سے بھی لگتی ہے۔ اس ضلع کی آبادی مختلف پشتون قبائل پر مشتمل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain