تازہ تر ین

فاٹا اصلاحات پر قبائلی عوام کی خواہشات پر عمل ہو گا

راولپنڈی (صباح نیوز، آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طورخم کے قریب پاک افغان سرحد کا دورہ کیا ہے۔ دورے میں انہیں بارڈر پر آہنی باڑ کی تنصیب کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طورخم کے قریب پاک افغان سرحد کا دورہ کیا ہے۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نذیر بٹ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔اس موقع پر کورکمانڈر لفٹننٹ جنرل نذیر بٹ نے آرمی چیف کو بارڈر پر آہنی باڑ کی تنصیب کے بارے بریفنگ دی۔ جبکہ آرمی چیف کو پاک افغان سرحد طورخم پر سیکیورٹی انتظامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،علاوہ ازیں آرمی چیف کو پشاور میں کورہیڈکوارٹرزمیں سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی ،اس دوران انہیں آپریشن ردالفسادپرپیشرفت سے آگاہ کیاگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوعارضی بے گھرافراداورترقیاتی کاموں پربھی بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے کہا کہ قیام امن کیلئےسیکیورٹی فورسزکی قربانیاں اورکاوشیں قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ امن کےلیے دی گئی قربانیاں رنگ لائیں گی اور دیرپاامن واستحکام کےلیے اقدمات جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورہ لنڈی کوتل میں قبائلی جرگے سے ملاقات کی اور انھیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام دکھ اور تکالیف کا ازالہ کیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات پر قبائلی عوام کے خواہشات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا،قبائلی علاقوں میں امن وامان بحال رکھنے کی کوشش کریں گے، امن وامان کے حوالے سے افغانستان سے بات چیت جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ لنڈی کوتل میں قبائلی جرگے سے ملاقات کے دوران کیا۔ آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا بھی دورہ کیا اور ان کو سکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ بھی دی گئی ۔۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لنڈی کوتل کا دورہ کیا اور قبائلی جرگے سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پر قبائلی عوام کے خواہشات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا، امن وامان کے حوالے سے افغانستان سے بات چیت جاری ہے۔ قبائلی علاقوں میں امن وامان بحال رکھنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کے لئے روز گار کے مواقع پیدا کرینگے، اس سلسلے میں آئندہ 10 سالوں میں قبائلی علاقوں میں ایک ہزار ارب روپے خرچ ہونگے۔آرمی چیف نے کہا کہ قبائلی جرگے کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام دکھ اور تکالیف کا ازالہ کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain