تازہ تر ین

انسانی اعضاءکا کاروبار حکومت کوئی پوچھ گچھ کیو ں نہیں کر تی

کراچی: (ویب ڈیسک )چیف جسٹس پاکستان نے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ انسانی اعضاءکا غیر قانونی کاروبار تشویشناک صورتحال ہے اس کاروبار کو چلانے والے کون ہیں؟ کاروبار کرنے والے ڈاکٹروں کو کیوں نہیں پکڑا جاتا؟ حکومتیں کیوں مانیٹر نہیں کرتیں؟
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق کیس کی سماعت کررہا ہے۔سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) کے ڈاکٹر ادیب رضوی عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس پاکستان نے دوران سماعت ڈاکٹر ادیب رضوی سے مکالمہ کیا کہ ہمیں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کوروکنا ہوگا، ڈاکٹرز حضرات ہماری معاونت کریں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain