تازہ تر ین

عائشہ گلالئی کی بہاولپور آمد، پی ٹی آئی خواتین نے انڈے اور ٹماٹر پھینک دیئے

بہاولپور(ویب ڈیسک): رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی بہاولپور آمد پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین کی جانب سے انڈے اور ٹماٹر پھینکے گئے۔عائشہ گلالئی ‘صوبہ بہاولپور بحالی تحریک’ کی دعوت پر بہاولپور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرنے کے لیے پہنچیں تو پہلے سے منتظر پی ٹی آئی کی خواتین نے انڈے اور ٹماٹر پھینکنا شروع کر دیئے۔پی ٹی آئی کی خواتین اور کارکنوں کی جانب سے ‘گو گلالئی گو’ کے نعرے بھی لگائے گئے۔عائشہ گلالئی کی آمد پر پی ٹی آئی کی خواتین نے انڈے اور ٹماٹر پھینکے
جس کے جواب میں ‘صوبہ بہاولپور بحالی تحریک’ کے کارکنوں اور گلالئی کے میزبانوں نے ‘گو عمران گو’ اور ‘رو عمران رو’ کے نعرے لگائے۔بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی صوبہ بہاولپور کی بحالی کی تحریک کی حمایت کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے صوبے بننے سے وفاق کو مضبوطی ملے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain