تازہ تر ین

مزید2باغیوں بارے اہم خبر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ ظفر الحق کو ووٹ نہ دینے والے (ن) لیگ کے دو مزید سینیٹرز کے نام بھی پارٹی قیادت کو پتہ چل گئے ہیں ، یہ دونوں سینیٹر بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری کے قریبی عزیز ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے تحقیقات کا حکم دیا تھا جس کی ابتدائی رپورٹ انہیں پیش کی گئی ہے ۔ اس رپورٹ میں دیگر ناموں کے علاوہ مزید دو نام بھی سامنے آئے ہیں اور یہ دونوں سینیٹر سابق وزیراعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری کے قریبی عزیز ہیں اور ان دو سینیٹر ز کے حوالے سے بھی (ن) لیگ کی قیادت کو بتایا گیا ہے کہ انہوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کےلئے (ن) لیگ کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دئیے ان میں میر نعمت اللہ زہری اور آغا شاہ زیب درانی شامل ہیں ۔ آغا شاہ زیب درانی ،آغا شہباز درانی کی وفات کے بعد ضمنی الیکشن میں بلوچستان سے (ن) لیگ کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain