تازہ تر ین

سیاست کوعدالتوں میں گھسیٹنے کی عمرانی سوچ خطرناک اور شرمناک ہے

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدالتوں میں سیاست کو گھسیٹنے کی عمرانی سوچ خطرناک اور شرمناک ہے،عمران اور زرداری سازشوں سے باز نہ آئے تو جمہوریت ڈی ریل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پارلیمنٹ اہم ترین قومی ادارہ ہے اور عمران خان نے بار بار پارلیمنٹ پر چڑھائی کی،عمران خان اور ہمنوا قومی اداروں کو لڑانے کی سازش میں ملوث ہیں ،پی ٹی آئی فاشٹ سوچ کی حامل ہے ،انکی شیطانی سوچ کو شکست ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران اور زرداری میں جھوٹ بولنے کا مقابلہ ہے ،عدالتوں کو سیاست میں گھسیٹنے کی عمرانی سوچ خطرناک اور شرمناک ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران اور زرداری سازشوں سے باز نہ آئے تو جمہوریت ڈی ریل ہو سکتی ہے،بعد میں گلے لگ کر رونے سے بہتر ہے ابھی عقل سے کام لیا جائے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain