تازہ تر ین

مسئلہ یہ ہے کہ چابی کھلونے کے اندر ٹوٹ گئی ہے ۔۔۔مریم کی تنقید پر بلاول کا کرارا جواب

راولپنڈی(ویب ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چابی والے کھلونے کا نواز شریف سے زیادہ کسے پتا ہے جن کی سیاست اسی چابی سے کھلتی اور بند ہوتی رہی، مسئلہ یہ ہے کہ چابی کھلونے کے اندر ٹوٹ گئی ہے اور اگر چابی دوبارہ لگادی جائے تو وہ پرانی روش پر آجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سازشی ہوسکتے ہیں لیکن انقلابی نہیں ہوسکتے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات سے دل ٹوٹ گیا ہے، جب یہ ہار جاتے ہیں تو انہیں جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے اور اب مخالفین کے لئے کہا جارہا ہے کہ یہ چابی والے کھلونے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں میاں صاحب رضا ربانی کو لڑائی کے لئے ڈھال بنا کر اپنی ناکامی سے چھپنا چاہتے تھے تاہم بلوچستان، سندھ، فاٹا اور خیبرپختونخوا کے سینیٹرز نے مل کر آپ کو شکست دی۔ان کا کہنا تھا کہ جو تین بار وزیراعظم ہاوس میں رہ کر ووٹ کا تقدس نہ کر سکا وہ آج کیا کرے گا، پارلیمان کی بالا دستی اور ووٹ کی حرمت آپ کو پاناما کے بعد کیوں یاد آرہی ہے اور ضیائ الحق کی چھتری تلے آپ کو کیوں ووٹ کا تقدس یاد نہیں آیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جونیجو حکومت کے خلاف سازش کرتے ہوئے ووٹ کا تقدس کیوں یاد نہیں آیا اور افتخار چوہدری کے کندھوں پر سوار ہو کر آر اوز سے مل کر ووٹ کے خلاف سازش کیوں کی۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے اسٹیل مل کو برباد کیا تاکہ اتفاق کا لوہا بک سکے، یہ لیڈر اور سیاست دان نہیں بلکہ کاروباری ہیں جو صرف اپنا منافع دیکھتے ہیں اور انہیں ملک اور عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain