تازہ تر ین

سلمان خان، ہر فلم میں منفرد نظر آنے والے اداکار

ممبئی (ویب ڈیسک)بجرنگی بھائی جان، سلطان یا پھرہو ٹائیگر زندہ ہے، سلمان خان اپنی ہر فلم میں ایک نئے انداز سے جلوہ گر ہو کر ہمیشہ شائقین کے دل جیت لیتے ہیں۔ اور ایک بار پھر وہ فلم ’بھارت‘ میں کچھ نیا کرنے والے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار علی عباس ظفر کا کہنا ہے کہ فلم سلطان اور ٹائیگر زندہ ہے کے بعد اب فلم’بھارت‘ میں بھی سلمان خان کو منفرد اندازسے پیش کرنا ایک چیلنج ہے کیونکہ یہ دلچسپ عمل ہوتا ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ عمل اسکرپٹ سے شروع ہوتا ہے۔سلمان خان، ہر فلم میں منفرد نظر ا?نے والے اداکارفلم سلطان میں سلمان خان نے ایک نوجوان پہلوان کا کردار ادا کیا جبکہ فلم ٹائیگر زندہ ہے میں وہ ایک ’ایجنٹ‘ کے روپ میں نظر ا?ئے ہیں۔نئی ا?نے والی فلم ’بھارت‘ کے بارے میں علی عباس ظفر کا کہنا ہے کہ تاحال فلم کے بارے میں کچھ نہیں سوچا لیکن یقین ہے کہ یہ فلم دیگر فلموں کی طرح بے حد پسند کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم ’بھارت‘سے لوگوں کو مجھ سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں اور مجھے دباﺅ اور چیلنج کے باوجود اپنا سب سے بہترین دینا ہے۔سلمان خان، ہر فلم میں منفرد نظر ا?نے والے اداکار فلم کا اسکرپٹ ابھی لکھا جارہا ہے جبکہ فلم کے حوالے سے زیادہ بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain