تازہ تر ین

مصروفیت کے باعث فیشن شوز میں شرکت نہیں کر رہی ‘ اقرا عزیز

کراچی(شوبزڈیسک)ٹی وی اداکارہ و ماڈل اقرا عزیز نے ٹی وی ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر اداکاری کے اسرار و رموز کی آگاہی کے لئے خصوصی طور پر توجہ دینی شروع کردی ہے او ر آج کل اپنے زیر تکمیل ڈراموں کے سکرپٹس کو بغور مطالعہ کرکے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے ریہرسل پر توجہ دے رہی ہیں اور فیشن انڈسٹری کے ایونٹ اور فیشن شوز کے لئے وقت کم دے رہی ہیں۔دو برس قبل ڈرامہ میں بہترین پرفارمنس کرنے پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ پانے والی اقرا عزیز اس وقت ہر نجی چینل کے ڈرامہ میں نظر آرہی ہیں۔ اس حوالے سے اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ ہر فنکارہ کی خواہش ہوتی ہے کہ نت نئے کردار ادا کرے اور اپنی فنی صلاحیتوں کے ذریعے ناظرین کو تفریح کے مواقع فراہم کرکے متاثر کرے۔
میری کوشش ہے کہ معیاری ڈراموں میں عمدہ کردار نگاری کرکے اپنے آپ کو بطور فنکارہ منواﺅں۔جس میں کسی حد تک کامیاب ہوچکی ہوں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain