تازہ تر ین

معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام لیبیا کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کو تیار

تیونس (ویب ڈیسک ) لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی رواں سال ہونے والے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ لیبیا کی معروف جماعت پاپولر فرنٹ پارٹی کے ترجمان ایمن ابو راس نے تیونس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے سیف الاسلام ان کی پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار ہوں گے، صدارتی امیدوار کی کامیابی کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے جس کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان نیشنل فرنٹ پارٹی نے سیف الاسلام کو موزوں امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کے صاحبزادے  قومی مفاہمت اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے جس کے لیے سیف الاسلام ایک صدر اور ایک نظام کے قیام کے لیے اقدامات کریں گے۔لیبیا کے سابق حکمراں معمر قدافی کو بغاوت کے دوران اکتوبر 2011 میں قتل کردیا گیا تھا جب کے اُن کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو حراست میں لے لیا گیا اور دوران حراست انہیں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی تاہم کچھ عرصے بعد عام معافی کے اعلان کے تحت رہا کردیا گیا تھا، وہ اب بھی عالمی عدالت انصاف کو جنگی جرائم کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain