تازہ تر ین

سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کا کونسا رکن اسمبلی کتنے میں فروخت ہوا ؟؟نام سامنے آگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنی پارٹی کے ووٹ بیچنے والے افراد کے نام بتا دئیے۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں تیس چالیس سال سے ووٹ بکتا رہا ہے،اس معاملے پر کوئی پارٹی ایکشن نہیں لیتی تھی ،میں نے ووٹ بیچنے والے اپنے ارکان کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا تھا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ووٹ بیچنے والی خواتین میں نرگس علی ،دینا ناز ،فوزیہ بی بی ،نسیم حیات اورنگینہ حیات شامل ہیں جبکہ مردوں میں بابر سلیم ،سمیع اللہ زیب ،یاسین خلیل ،امجد آفریدی ،قربان خان ،زاہد درانی ،سردار ادریس ،عبید مایار،عبدالحق ،جاوید نسیم ،جاوید نسیم ،معراج ہمایوں ،عارف یوسف ،فیصل زمان ،سیمی علی زئی اور وجیہہ الزمان شامل ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور ان سے وضاحت طلب کی ہے اور اگر یہ وضاحت نہیں دیں گے تو انہیں پارٹی سے بھی نکال دیں گے۔ عمران خان کا کہناتھا کہ اگر ضرورت پڑی تو ان تمام اراکین کے نام نیب کو بھی دیں گے۔عمران خان کا کہناتھاکہ سینیٹ الیکشن میں 30،40 سال سے ووٹ بکتا رہا ہے لیکن سینیٹ الیکشن میں ووٹ کی خرید و فروخت پر کوئی ایکشن نہیں لیتا تھامگر ہم نے سینیٹ میں ووٹ بیچنے والے اپنے ارکان کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا تھا،یہی نہیں الزامات کی پوری تحقیقات کی ہے اور ووٹ بیچنے والوں کے کئی نام ہمیں شروع میں ہی مل گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں 4کروڑ روپے تک کی پیشکش کی گئی لیکن ہمارے بہت سے ارکان نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا میں انہیں داد دینا چاہتاہوں۔ میں ایک ”وٹس ایپ “ بنا لوں گا اور جو بھی پیسے مانگ رہا ہوخاموشی سے مجھے ”وٹس اپ “ کردیں کہ کون پیسے مانگ رہا ہے ؟ اور کون پیسے دے رہا ہے؟


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain