تازہ تر ین

علی ظفر جنسی درندہ ،فحش گفتگوکارسیا،سنسنی خیز انکشافات

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) گلوکارہ میشا شفیع کے بعد مزید تین خواتین نے بھی اداکار و گلوگار علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کردیا۔لاہور کی ایخاتون لیکچرار ماہم جاوید نے علی ظفر پر الزام لگایا کہ کئی سال قبل گلوکار نے زبردستی ان کی کزن کے قریب آنے کی کوششاسے اپنے ساتھ ریسٹ روم میں لے جانا چاہا لیکن ان کی کزن کی دوستوں نے ایسا ہونے نہ دیا۔ماہم جاوید نے مزید لکھا کہ یہ 2004-05ءکا واقعہ ہے، لیکن مجھے یہ اچھی طرح سے یاد ہے۔ اس وقت اس طرح کے واقعات پر بات نہیں کی جاتی تھی۔شوبز سے وابستہ ایک میک اپ آرٹسٹ لینا غنی نے دعویٰ کیا کہ کئی مواقعوں پر علی ظفر نے حد سے تجاوز کیا اور اخلاق سے گری گفتگو کی۔لینا نے لکھا کہ انہوں نے علی ظفر کی ان حرکات کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ انہیں سچائی سب کے سامنے لے آنی چاہیے۔ایک خاتون بلاگر حمنہ رضا نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر الزام عائد کیا کہ ایک تقریب کے دوران علی ظفر نے سیلفی لیتے ہوئے ان سے غیر اخلاقی حرکت کی تھی۔خاتون نے لکھا کہ ڈیڑھ سال قبل وہ اپنے شوہر اور دوستوں کے ساتھ ایک تقریب میں گئیں، جہاں علی ظفر کو دیکھ کر وہ پرجوش ہوگئیں اور اکیلی ان کے ساتھ سیلفی لینے چلی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ”میں نے علی ظفر سے پوچھا کہ کیا آپ میرے ساتھ سیلفی لیں گے؟ جس پر انہوں نے مجھے قریب آنے کو کہا، میں ان کے برابر میں کھڑی ہوگئی اور سیلفی لینے ہی لگی تھی کہ میں نے محسوس کیا کہ انہوں نے اپنے ہاتھ سے میری کمر کو چھوا۔“ کوک سٹوڈیو سے شہرت پانے والی مومنہ مستحسن بھی میدان میں آ گئی ہے اور انہوں نے پیغام جاری کر تے ہوئے کہاہے کہ مجھے بھی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑاہے اور یہ مسئلہ علی ظفر کے مسئلے سے بھی بڑا ہے ، مومنہ کا کہناتھا کہ میں علی ظفر اور دیگر مردوں سے یہی سوال پوچھنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ نے کبھی نہ چاہتے ہوئے بھی ایسی حرکت کی ہے تو آپ غیر مشروط معافی مانگیں اور اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے بہتر انسان بنیں۔دوسری طرف گلوکار علی ظفر کی والدہ ڈاکٹر کنول امین نے کہا ہے کہ اب قانونی طریقے سے بات ہوگی۔ بات کرتے ہوئے علی ظفر کی والدہ ڈاکٹر کنول نے کہا کہ میرے نزدیک مرد اور عورت دونوں محترم ہیں اور عورت کی طرح ایک مرد کی بھی عزت ہوتی ہے۔ڈاکٹر کنول نے کہا کہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ مرد کی بھی فیملی ہوتی ہے، میڈیا پر آکر بات نہیں کرناچاہتی اور اب قانونی طریقے سے ہی بات ہوگی۔ اداکارہ ماہرہ خان نے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے میشا شفیع یا علی ظفر کا نام لیے بغیر سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی جیسے سنجیدہ معاملے پر تبصرے کرنے والے لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بیمار ذہنیت والے اس معاملے پر تبصرہ کررہے ہیں جس سے ظاہر ہے کہ مسئلہ دراصل ان کے دماغوں میں ہے۔ اگر ہم اس معاملے کو تبصرے کرکے کمزور کرتے رہیں گے تو یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کون صحیح ہے اور کون غلط، میں علی ظفر کو زیادہ عرصے سے نہیں جانتی، ہم پچھلے ایک سال سے ساتھ کام کررہے ہیں۔لاہور میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے علاوہ ہم پولینڈ بھی ساتھ گئے لیکن میں نے کبھی بھی علی ظفر کے بارے میں کوئی منفی بات نہیں سنی۔ علی ظفر ہمیشہ اپنی بیوی اوربچوں کے بارے میں بات کرتے نظر آئے اور ان کی اسی چیز نے مجھے ان کا مداح بنادیاکیونکہ وہ کہیں بھی ہوں ہمیشہ اپنی بیوی سے رابطے میں رہتے ہیں اوراچھی بری تمام باتیں ان سے شیئر کرتے ہیں۔ جب ہم فلم کے سیٹ پر ہوتے ہیں یاکسی ریسٹورنٹ میں ہوتے ہیں علی اس جگہ کی تمام باتیں اپنی بیوی سے شیئر کرتے ہیں۔ مایا علی نے کہا کہ میں کسی کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں دے رہی ہوں۔ ہم کہانی کا ایک رخ دیکھ کر فیصلہ نہیں کرسکتے میں علی ظفر کی بہت عزت کرتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ سچ باہرآئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain