تازہ تر ین

ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک , کل سے ٹرین چالو , پہلا مسافر کون ، جان کر آپ بھی کہہ دینگے واہ بھئی واہ خادم اعلیٰ

لاہور (خصوصی رپورٹ) اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کا شیڈول تبدیل، پہلی اورنج لائن ٹرین کل چلے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف چینی قونصلیٹ جنرل کے ہمراہ سفر کریں گے۔ وزیراعلیٰ چینی قونصلیٹ جنرل کے ہمراہ ڈیرہ گجراں پہنچیں گے۔ اس سے قبل اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کیلئے 17 مئی کی تاریخ رکھی گئی۔ رمضان المبارک ےپیش نظر اب تاریخ ایک روز پہلے کر دی گئی۔ اب اورنج لائن ٹرین کل چلے گی۔ آزمائشی سروس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز چیف چینی قونصلیٹ جنرل کے ہمراہ ڈیرہ گجراں سے لکشمی سٹیشن تک سفر کریں گے۔ لکشمی چوک سٹیشن پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف شام ساڑھے چار بجے تقریر کریں گے۔ قبل ازیں سربراہ سی آر نورینکو کی لاہور آمد پر سترہ مئی کو ٹرین چلنا تھی۔ سی آر رنورینکو کے صدر آزمائشی سروس کے دوران موجود نہیں ہونگے۔ اورنج لائن ٹرین منصوبے کا مجموعی طور پر سول ورکس 88 فیصد، الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس کا 17 فیصد کام مکمل ہے۔ پیج ون کے 13کلومیٹر سے زائد ٹریک پر دس کلومیٹر ٹریک پر پٹڑی بچھا دی گئی ہے۔ پیکیج ٹو پر بھی 7 کلو میٹر تک ٹریک پر پٹڑی بچھا دی گئی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain