تازہ تر ین

پاکستانی اسٹریٹ چائلڈز نے فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں دھوم مچا دی،فائنل تک رسائی

ماسکو(ویب ڈیسک) پاکستان نے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔روس کے شہر ماسکو میں جاری اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پیر کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان اور انڈونیشیا کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ا?یا تاہم قسمت نے پاکستان کا ساتھ دیا اور اس نے انڈونیشیا کو 4کے مقابلے میں 5 گولز سے ہراکر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسرے سیمی فائنل میں ازبکستان نے برونڈی کو 1-0گول سے ہرایا۔ اس سے قبل اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے تاجکستان کو شکست دے کر دوسری مرتبہ اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کیا تھا۔فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ازبکستان سے ہوگا۔ خیال رہے کہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد 2010 سے کیا جارہا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک میں میگا ایونٹ سے پہلے کھیلا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں اسٹریٹ چلڈرن کی حفاظت اور حقوق سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain