آواران (ویب ڈیسک ) بلوچستان کے شہر آواران میں گڑھے کا آلودہ پانی پینے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد کی حالت غیر ہوگئی۔ واقعہ آواران کے نواحی علاقے ٹرانچ میں پیش آیا، جہاں لوگوں نے ایک گڑھے سے آلودہ پانی پی لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آلودہ پانی پینے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد متاثر ہوئے۔متاثرہ افراد میں سے کئی کی حالت نازک ہے، جنھیں سول اسپتال لسبیلہ اور حب کے مختلف نجی اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات راشن اور ادویات کے ہمراہ ایک ایمرجنسی ٹیم متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کردی گئی تھی۔