تازہ تر ین

”میں فارن سروس میں جانا چاہتی ہوں“افسوس چھوٹی سی سبیکا کے بڑے بڑے خواب ایک جنونی کی وجہ سے پورے نہ ہو سکے

امریکہ( ویب ڈیسک ) امریکی شہر ہیوسٹن کے ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کے چھوٹی عمر میں ہی بڑے بڑے خواب تھے۔کراچی سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ سبیکا کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج کے تحت ہیوسٹن کے سانٹافے سکول میں گذشتہ سال اگست میں پڑھنے گئی تھیں۔سبیکا کے والد عبدالعزیز نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘سبیکا تین بہنوں میں سب سے بڑی تھی، اس کی دو چھوٹی بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ اسے نو جون کو کراچی پہنچ جانا تھا۔’ٹیکساس سکول کے ہلاک شدگان میں پاکستانی طالبہ بھی شامل باس واقعے کی خبر ملتے ہی لوگ کراچی میں سبیکا کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے۔
سبیکا کے والد نے کہا کہ فائرنگ کی اطلاع انھیں میڈیا سے ملی۔ پھر انھوں نے سبیکا کے نمبر پر فون کیا، لیکن وہاں سے جواب نہیں آیا۔ پھر سکول کے رابطہ کار سے رابطے سے پتہ چلا کہ سکول میں فائرنگ ہوئی ہے۔ تین چار گھنٹے بعد اس نے تصدیق کی کہ سبیکا بھی فائرنگ کی زد میں آ گئی ہیں۔
انھوں نے سبیکا کے بارے میں بتایا کہ وہ ‘کراچی پبلک سکول کی طالبعلم تھی۔ چھوٹی سی عمر میں اس کے بڑے خواب تھے۔ غیر معمولی ذہین اور باصلاحیت بچی تھی۔ وہ پاکستان کی فارن سروس میں جانا اور ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain