تازہ تر ین

خیبرپختونخوا تباہ ہوگیا اور زرداری نے کراچی کو کرچی کرچی کردیا ،شہبا ز شر یف کا اوکاڑہ جذبا تی خطاب

اوکاڑہ (ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا تباہ ہوگیا اور زرداری نےکراچی کو کرچی کرچی کردیا لہٰذا نیب کو ان سے پوچھنا چاہیے۔اوکاڑہ میں اسپتال کی اپ گریڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اوکاڑہ کے اسپتال کی بلڈنگ پرانی تھی لیکن عمارت کی خوبصورتی میں اضافہ کیا اور ہیلتھ کیئر کے شعبہ جات قائم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ جات لاہور یا کراچی کے کسی بھی پرائیویٹ اسپتال کے ہم پلہ ہوں گے، جن کمپنیوں نے سی ٹی اسکین مشینیں مہیا کی ہیں وہی انہیں چلارہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گالیاں دینے والے گالیاں دیتے رہے اور ہم کام کرتے رہے، پنجاب پھر ٹاپ پر ہے، اپنے آپ پر کچھ رحم کرو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain