تازہ تر ین

لوڈ شیڈنگ میں ہمارے ساتھ شرارت ہو رہی ہے : شہباز شریف ،ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ہراساں کیا جا رہا ہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے پروگرام ”ضیاشاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈیٹر خبریں گروپ امتنان شاہد نے کہا ہے کہ گزشتہ روز میں اتفاقاً چنیوٹ اور اوکاڑہ میں صبح سے لیکر دوپہر تک وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ تھا اور جہاں پر ڈسٹرکٹ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ اور اوکاڑہ دونوں میں ہیپاٹائٹس کلینکس مکمل ہوئی تھیں اس کا افتتاح کیا تھا شہباز شریف صاحب سے سفر کے دوران میں نے جب ان سے بات کی کہ آج بھی پچھلے ایک ہفتے میں دوسری بار بہت بڑا بجلی کا بریک ڈاﺅن ہوا ہے اور یہ صرف بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہے یہ بریک ڈاﺅن ہے اور اس سے اربوں کا نقصان ہوا ہے ایک دن کسی کی دکان بند ہو فیکٹری بند ہو تو اتنا نقصان ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں جب میں نے ان سے یہ سوال کیا تو اول تو وہ میری بات سن کر مسکرا دئیے۔ تو میں نے ان سے دوبارہ یہ سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ لوڈشیڈنگ نہیں ہے ٹرپنگ ہوئی ہے اور یہ بڑی میجر ٹرپنگ ہوئی ہے۔ اس کی ہم تحقیقات کر رہے ہیں لیکن ان کے اردگرد جتنے بھی حضرات تھے مسلم لیگ ن کے بڑے ذرائع ہیں ان کے مطابق ان کے ساتھ یہ اسی قسم کی شرارت ہو رہی ہے اور انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ شہباز شریف صاحب نے اپنے منہ سے تو یہ بات نہیں کہی البتہ ان کے قریبی جو بھی لوگ تھے انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ اسی طرح شرارت ہو رہی ہے جس طرح ان کے ایم پی اے، ایم این اے حضرات کو فورس کیا جا رہا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کی طرف سے کھڑے نہ ہوں یا اس پارٹی کو چھوڑ دیں۔ آزاد کھڑے ہوں یا پاکستان تحریک انصاف میں چلے جائیں اور یہ انتخابات سے پہلے ن لیگ کے خلاف سازش ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain