تازہ تر ین

ہندونوجوان کی زندگی خطرے میں تھی،دوسری طرف خُون عطیہ کرنیوالامسلمان روزہ دار تھا،پھر ایسا کام ہو گیا کہ ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے

ڈیرہ د±ون(ویب ڈیسک)بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے، یہ بتانے کی چنداں ضرورت نہیں کہ اس کا احوال پ±ر ملال ہمیں ہر روز سننے کو ملتا ہے، مگر اس کے باوجود مسلمانوں کے دل بہت بڑے ہیں۔ وقت آن پڑے تو وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں اور شفقت و صلہ رحمی کا ایسا بے مثال مظاہرہ کرتے ہیں کہ اپنے پرائے سب واہ واہ کر اٹھتے ہیں۔ ایک ایسی ہی خوبصورت مثال ریاست اتراکھنڈ کے شہر ڈیرہ دون سے تعلق رکھنے والا یہ مسلمان ہے جس نے ایک ہندو نوجوان کی جان بچانے کے لئے ایثار کی نئی مثال قائم کر دی۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 20 سالہ ہندو نوجوان اجے بلاولام اچانک بیمار پڑگیا اور اس کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم ہوگئی۔ اجے کو A+ خون کی فوری طور پر ضرورت تھی ورنہ اس کی جان کا بچنا محال تھا۔ بیٹے کو موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا دیکھ کر اجے کے والد نے سوشل میڈیا پر ایک دردناک اپیل جاری کی کہ فوری طور پر اس کے بیٹے کو A+ خون کی ضرورت ہے کوئی اس کی مدد کو پہنچے۔ موت کی دہلیز پر کھڑے ہندو نوجوان کی مدد کو پہنچنے والا پہلا شخص عارف خان نامی مسلمان شہری تھا جس تک یہ اپیل واٹس ایپ کے ذریعے پہنچی تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain